ائی جی سندھ صحافیوں کے ساتھ پولیس رویے کا فوری نوٹس لیں
کراچی۔سندھ میں کرونا واٸرس کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاٶن کے دوران حکومت سندھ اور آٸی۔جی سندھ کی جانب سے صحافیوں کو ان کے دفتری کارڈ اورشناختی کارڈ دکھا کر کوریج یا ڈیوٹی کے لٸے آمدورفت کی اجازت ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے مسلسل صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کا عمل درست نہیں ۔صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔جو صحافی ان حالات میں جہاں کرونا کا انتہاٸ خطرناک واٸرس پھیلا ہوا ہے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کوریج کررہے ہیں اور آگاہی فراہم کرہے ہیں ان صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اور وزیر اعلٰی سندھ ،آٸی۔جی سندھ اور ڈی۔جی رینجرز سے اپیل کرتے ہیں کہ صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے بدسلوکی اور تشدد کے واقعات کا سخت نوٹس لیں ۔اور صحافیوں کو وزیر اعلٰی سندھ اور آٸی۔جی سندھ کی جانب سے دی گٸی واضح اجازت کے تحت اپنے فراٸض کی اداٸیگی سے نہ روکا جاۓ۔
*اسداللّٰه خان*
*صدر ڈسٹرکٹ (ایسٹ)کراچی*
*پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن*
Comments
No comment yet.