اصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے پا گی
اسلام آباد۔سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکہ میں مقیم تاجر رہنما کے صاحبزادے کے ساتھ طے پائی۔منگنی کا کارڈ منظر عام پر آ گیا۔ یاد رہے کہ جو مہمان منگنی میں شریک ہوں گے وہ سب سے پہلے کرونا ٹیسٹ کروائیں گے جن کی رپورٹ مثبت آئے گی وہ بلاول ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں نہیں کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی27نومبر 2020ء کو کراچی میں بلاول ہاؤس میں ہوگی۔بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکامیں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے محمود چوہدری سے ہوگی۔دوسری جانب بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ بھی منظر عام پر آگیا ہے، جس کے مطابق اُن کی منگنی کی تقریب دن 4بجے اُن کے گھر بلاول ہاؤس پر منعقد کی جائے گی۔
Comments
No comment yet.