انڈیا سے شکست کے بعد بابر اعظم کی چھٹی پکی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔میچ کی شکست کی ذمہ داری مکمل بیٹسمینوں پر عائد ہوتی ہے سست روی کی بیٹنگ میں پاکستان کو جیتا ہوا میچ ہروایا جو ہارنے کا سبب بنا ،انڈیا سے میچ ہارنے کے بعد بابر اعظم کی چھٹی ہونے کے واضح امکانات میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن بھارت کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کو مسلسل دوسری بدترین شکست، بھارت 6 رنز سے کامیاب محسن نقوی نے عندیہ دیا کہ قوم قومی کرکٹ ٹیم میں جلد بڑی سر جری ہوتی ہوئے دیکھے گی، ہم نے چیمپئنز ٹرافی کے لئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ۔پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی ایک بہترین ٹیم بنانا ہے مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔پی سی بی سربراہ کے مطابق قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی، ہمیں بہتر کارکردگی دکھانی ہے۔
Comments
No comment yet.