“بابراعظم جعلی کنگ ہیں”احمد شہزاد
قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ایک مرتبہ پھر کپتان بابراعظم پر تنقید کے نشتر چلادیئے۔،اوپنر احمد شہزاد نے کہا کہ بابراعظم 5 سالوں سے مسلسل کپتان ہیں، چند ماہ کیلئے ضرور ہٹے لیکن کبھی انکا احتساب نہیں ہوا۔ہوسٹ نے احمد شہزاد سے سوال کیا کہ ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی بنیاد پر آپکو کیمپ کیلئے مدعو کیا گیا تھا لیکن کھلائے بغیر نکال دیا گیا، اسوقت سلیکشن کمیٹی میں وہاب ریاض تھے؟۔امریکا، بھارت کیخلاف شکست! ٹیم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جس پر اوپنر نے جواب دیا کہ مجھے خود خبروں میں پڑھ کر پتہ چلا کہ باہر ہوگیا ہوں، مجھ سے کسی کو اختلافات تھے تو بات کرنی چاہیے تھی لیکن پچھلے کچھ عرصے سے جو کچھ ہوا اسے یہی لگتا ہے کوئی شاید کوئی پرسنل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کے دوران مجھے لیگز کی آفر آئیں لیکن ٹھکرادیں جبکہ پی سی بی کو بھی بتایا۔ نہ تو سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ تھا نہ لیگز کھیلنے گیا۔اسٹیڈیم نیویارک کی پچز؛ بیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیںاحمد شہزاد نے کہا کہ بابر کیساتھ سوشل میڈیا پر میرا موازنہ کیا جارہا ہے، وہ نہیں بنتا، 8 سال پہلے کے اسٹیٹس ہیں اب ماڈرن ڈے کرکٹ بدل چکی ہے،م اسی طرح آپکی تنخواہ اور ہماری تنخواہوں میں بھی زمین آسمان کا فرق تھا۔بطور کپتان بابراعظم کے پاس تمام پاور موجود تھی، انہوں نے جس پلئیر کو مانگا دیا گیا لیکن اسکے باوجود کوئی ٹائٹل نہ جتوا سکے، پاکستان کے پاس بڑے بڑے سپر اسٹار آئے لیکن تمام کپتانوں کا احتساب ہوا! بابراعظم واحد ہیں جنہیں کسی نے کٹہرے میں لاکر کھڑا نہیں کیا۔
Comments
No comment yet.