برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا
چترال: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے تیسرے روز خیبر پختونخوا کے علاقے چترال پہنچ گئے۔شہزادی کیٹ نے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن چترال میں خصوصی ثقافتی شو میں شرکت کریں گے اور مقامی افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ شہزادی کیٹ نے ساس شہزادی ڈیانا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مور کے پروں سے سجی خوبصورت چترالی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ شہزادی ڈیانا نے بھی چترال کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے پرندے کے پر سے سجی روایتی چترالی ٹوپی پہنی تھی۔برطانوی شاہی جوڑا پیر کو پاکستان پہنچا ہے اور اٹھارہ اکتوبر کو وطن واپس روانہ ہوگا۔ شاہی مہمان لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ گزشتہ دس سال میں کسی برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
Comments
No comment yet.