بھارت کو بہت بڑا دھچکا ، پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر انڈین بیٹسمینوں پر حاوی ہیں
پاکستان کوامریکا کا غصہ بھارت پر نکالنے کا موقع مل گیا تاہم ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کا آج نیویارک میں اہم مقابلہ ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نسا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اس ایک مقابلے کی کمائی ہی پورے ٹورنامنٹ پر بھاری ہوتی ہے۔اب پلیئرز کے پاس کھویا ہوا وقار واپس پانے کا آخری موقع ہے،اگر بھارت کو ہرا دیا تو شائقین بھی تمام غلطیاں معاف کر دیں گے،بھارت کو بہت بڑا دھچکا لگنے والا ہے پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر انڈین بیٹسمینوں پر حاوی ہیں ،البتہ شکست کی صورت میں نہ صرف ان کے عتاب کا شکار ہونا پڑے گا بلکہ ورلڈکپ میں سفر بھی تقریبا ختم ہی ہو جائے گا، اس دبا کو سر پر سوار کیے ٹیم روایتی حریف کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ایسا نہیں کہ پاکستان پچھلے میچ کی طرح ہم سے بھی ہار جائے، ایک خوشخبری عماد وسیم کا فٹ ہونا ہے، انھوں نے بھرپور پریکٹس شروع کر دی اور میدان میں اترنے کیلیے تیار ہیں،ان کیلیے اعظم خان جگہ خالی کریں گے، بیٹنگ میں محمد رضوان اور بابر اعظم کی جوڑی سے ٹیم ماضی جیسی یادگار اوپننگ شراکت کی آس لگائے بیٹھی ہے، عثمان خان کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان ہے، فخر زمان غیر روایتی شاٹس کھیلنے کی کوشش میں اپنے روایتی اسٹروکس بھی نہیں کھیل پا رہے، شاداب خان نے امریکا کیخلاف بہتر بیٹنگ کی، عماد وسیم کی واپسی سے بھی بیٹنگ میں پاکستان کے پاس آپشنز بڑھ جائیں گے۔اختتامی اوورز میں شاہین آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کے کام آ سکتی ہے،بھارت کی بولنگ بھی خاصی بہتر ہے، جسپریت بمرا، پانڈیا، ارشدیپ اور سراج کے ساتھ اسپنرز اکثر پٹیل اور جڈیجا بھی موجود ہیں۔
Comments
No comment yet.