تنظیم انصارالاسلام کا لیویزفورس پر حملہ
بارکھان: لیویز فورس نے اپنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کی جس پر مشتعل ہجوم منتشر ہوگیا۔بلوچستان میں جے یو آئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام نے لیویز پر حملے کی کوشش کی جس کا ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔بلوچستان کے علاقے بارکھان میں جمعیت علماء اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلا م نے لیویز فورس پر حملے کی کوشش کی جب کہ لیویز فورس نے ا پنے دفاع میں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے مشتعل ہجوم کو منتشر کردیا۔ واقعے کے بعد تھانہ صدر میں انصارالاسلا م کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔واضح رہے وفاقی وزارت داخلہ نے انصار الاسلام کی جانب سے پشاور میں ڈنڈا بردار جلوس نکالنے اور قائد جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کو سلامی پیش کرنے کی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد تنظیم کی سرگرمیوں کو امن وامان کے لیے خطرناک قراردیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کی ہے۔تاہم مذکورہ پابندی صرف اسلام آباد کی حدود تک نافذ کی گئی ہے اور اس ضمن میں صوبوں کو اختیار تفویض کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حالات کے مطابق اس حوالے سے فیصلہ کریں۔
Comments
No comment yet.