سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا
چلغوزے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی۔
راولپنڈی: سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا۔
ڈرائی فروٹ میں چلغوز ہ 9 ہزار روپے فی کلو تک پہنچ گیا، پستہ، بادام، اخروٹ، خشک خوبانی، کھجور، کاجو، مونگ پھلی، خشک انجیرکی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، اشیاء خوردو نوش کے ساتھ ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ملک کے دیگر حصوں کی طرح جڑواں شہروں میں شدید سردی کی لہر کے دوران ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے، شہریوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ڈرائی فروٹ کے تاجروں نے من مانا اضافہ کر دیا ہے۔
مارکیٹ اعدادو شمار کے مطابق چلغوزے 9 ہزار روپے فی کلوتک پہنچ چکے ہیں، کچا چلغوزہ 5 ہزار روپے کلومیں فروخت ہو رہا ہے، اعلٰی کوالٹی پستہ 2 ہزارجبکہ درمیانہ کوالٹی پستہ1600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، کاجو کی قیمت2200 روپے فی کلوسے بڑھا کر 2600 روپے فی کلو ہو چکی ہے، کاغذی بادام کی قیمت 750روپیفی کلوسے بڑھا کر1000روپے فی کلوہو چکی ہے، کاغذی اخروٹ400روپے فی کلو سے بڑھ کر 800 روپے فی کلوہو چکی ہے۔

Comments
No comment yet.