سشما سوراج کا۔۔۔۔۔۔ انتقال کیسے ہوابڑی خبرآگئی
سشما سوراج کا۔۔۔۔۔۔ انتقال
کیسے ہوابڑی خبرآگئی
بھارت کی سابق وزیرخارجہ سشما سوراج انتقال کرگئیں ڈاکٹرزکے مطابق موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی جارہی ہے‘سشما سوراج کوہارٹ اٹیک پرہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں
نئی دہلی: بھارت کی سابق وزیرخارجہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر رہنما سشما سوراج ستاسٹھ سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر خارجہ کو دل کی تکلیف کے باعث دہلی کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج چل بسیں۔ انتقال سے تین گھنٹے قبل اپنی آخری ٹوئٹ میں سشما سوراج نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا تھا۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی میں اسی دن کو دیکھنے کی منتظر تھی۔ البتہ سشما سوراج نے ٹوئٹ میں یہ تذکرہ نہیں کیا کہ وہ کس بات پر مودی کی شکر گزار ہیں۔ سشما سوراج گردوں کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں اور بیماری کی باعث انہوں نے اس بار لوک سبھا کا انتخاب بھی نہیں لڑا تھا۔سشما سوراج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دور حکومت میں وزیرخارجہ رہیں اور اس کے علاوہ وہ بھارتی ریاست نئی دہلی کی وزیراعلیٰ بھی رہیں اور انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ سابق وزیرخارجہ سشما سوراج اٹل بہاری واجپائی کی کابینہ کا بھی حصہ تھیں۔
Comments
No comment yet.