سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام،مرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد ناز
اسلام آبادپی(جے اے سیکرٹریٹ سے)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے جیکب آباد کے صحافی نورالنجوانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔مرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد ناز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور حکومت سندھ صحافیوں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے آئے روز صحافیوں پر حملہ جس کی پی جے اے بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔صحافی نورالنجوانی کے قاتلوں کو حکومت سندھ جلد از جلد گرفتار کرے۔
Comments
No comment yet.