صحافیوں کے لیے وزارت ریلوے کا بڑا اعلان
اسلام آباد‘پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ حکومت پاکستان نے صحافیوں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای ٹکٹنگ کی سہولیات کا اعلان کیا جس کا ہم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بے حد مشکور ہیں۔پاکستان ریلوے نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی خصوصی ہدایت پر صحافیوں کی ای ٹکٹنگ کے ذریعے بکنگ کے لئے طریقہ کار کی منظوری کا اعلان کر دیاجس سے پاکستان ریلوے کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے والے جرنلسٹ مستفید ہو سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ریلویز قرۃ العین فاطمہ کے مطابق وہ تمام صحافی حضرات جن کے پاس ریلوے کا سفری رعایتی کارڈ موجود ہے اُن کو ای ٹکٹنگ کی سہولت حاصل کرنے کے لئے ریلوے ویب سائٹ www.pakrail.gov.pk پر اپنا اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لئے رجسٹرڈ صحافیوں کو اپنا نام، شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہو گا۔
Comments
No comment yet.