صحافی اور وزراء آمنے سامنے‘بات تول پکڑ گئی
صحافیوں نے سی ٹی او لاہور کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا
صوبائی وزراء کی یقین دہانی کے باوجودسی ٹی او عہدہ پر موجود‘صحافیوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو نااہل قراردیا
لاہور: چند روز پہلے ایک صحافی کو مال روڈ پر روک کر وارڈن نے بدتمیزی کی جس کی ویڈیو بھی بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی جس پر لاہور کے صحافیوں نے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب لاہور کے صدر ارشد انصاری کو چند روز قبل وارڈن نے روکا جس پر ارشد انصاری نے اپنا تعارف کروایا کہ میں جرنلسٹ ہوں جس پر وارڈن آگ بگولہ ہوگئے اور بدتمیزی پر اتر آیئے اسی دوران ارشد انصاری کی ویڈیو بھی بنائی گئی جس کو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کاگیا۔گزشتہ روز پریس کلب کے ممبران نے پنجاب اسمبلی کے باہر شدید احتجاج کیااسی دوران صوبائی وزیراطلاعات فیض الحسن چوہان بھی موجود تھے صحافیوں نے سی ٹی او لاہور کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تو صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت بھی موقع پر پہنچ گئے۔ صوبائی وزیرقانون صحافیوں کو یقین دہانی کرواتے رہے کہ جلد سی ٹی او کو تبدیل کردیاجائے گا۔مگر بات گرماگرمی پر پہنچ گئی صحافیوں نے پی ٹی آئی کی حکومت کو نااہل قراردیا۔
Comments
No comment yet.