صحافی جان ہتھیلی پر رکھ کر عوام کو ہر خبر سے آگاہ رکھتا ہء ۔صدر پی جے اے سندھ
#پاکستان_جرنلسٹ_ایسوسی_ایشن_®
سندھ کےصدر پرویز جٹ صاحب کا کہنا ہے
آج ایسی صورتحال جہاں احتیاط کی انتہائی ضروت ہے اور ہر کوٸی کام سے مکمل چھٹی کرکے وائرس سے بچ کر اپنے گھروں میں ٹی وی لاؤنج میں بیٹھے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کر خبریں سن رہے ہیں اور حالات حاضرہ سے باخبر ہیں تو اسکی وجہ وہ رپورٹرز ہیں جو بغیر کسی کٹ،سپیشل سوٹ یا اضافی سہولت کے اسپتالوں سے رپورٹنگ کر رہے ہیں،نیوز روم کا عملہ،پروڈوسرز،کیمرہ مین اور وہ اینکرز و بیور چیف جو اس خطرناک صورتحال میں بھی اپنی ڈیوٹی پہ موجود ہیں،تو آئیے آج اپنے تمام صحافی دوستوں کو سلام پیش کریں جو اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر اپنا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے آمین۔
دانش شیخ
#پاکستان_جرنلسٹ_ایسوسی_ایشن
Comments
No comment yet.