صحافی کالونی کیس قبضہ گروپ کی عدالت میں غنڈہ گردی ڈائریکٹر ڈی جی پی آر پر حملہ پی جے اے کی شدید مذمت
لاہور(پ ر) لاہور پریس کلب کی جانب سے پریس ریلیز کے مطابق چیف سیلٹمنٹ کمشنر کی عدالت میں صحافی کالونی کی سماعت کے دوران قبضہ گروپوں اور بی بلاک کے پلاٹ پر خود بھی ناجائز قابض عبدالماجد نے معزز جج کی موجودگی میں اچانک ایک ریٹائرڈ ڈی جی پی آر پر حملہ کردیا۔ اور عدالت میں موجود صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں دینا شروع کردیں۔ اور قبضہ گروپ کے ارکان کو کہا کہ صحافیوں کو پکڑ لو۔ پریس ریلیز کے مطابق عبدالماجد نے عدالت میں اپنے دلائل مکمل کرنے کے بعد اچانک اپنے پیچھے کھڑے رئیائرڈ ڈائریکٹر ڈی جی پی آر کو پکڑ لیا۔ اور مکے مارنے شروع کردیئے۔ اور گالیاں دینا شروع کردیں۔ اس ہلڑ بازی میں جج حضرات اپنی نشست سے اٹھ کر چلے گئے۔ اور عدالت نے کیس کی سماعت اٹھارہ اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ان تمام واقعات پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی اور صوبائی قیادت نے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کہ صحافیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے۔
Comments
No comment yet.