عوام کی لاپرواہی ،ملک میں کرونا پھر تیزی سے پھلنے لگا
پشاور۔ خیبرمیڈیکل یو نیو رسٹی، پشاور کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو لوگ کرونا وائرس سے پہلی بار متاثر ہو کرصحتیاب ہو چکے ہیں ان پر بھی یہ وائرس دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔ اس خدشے کا اظہار انہوں نے ایک کیس رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ سے پتا چلتا ہے کہ یہ خیبر پختونخواہ میں اپنی نوعیت کاپہلا مصدقہ واقعہ ہے کہ جس میں کرونا وائرس کے پہلے حملے میں صحتیاب ہونے والا شخص دوبارہ سے اسی وائرس کا شکار ہو چکا ہے۔ یہ اکتالیس سالہ ایک طبی کارکن (میڈیکل ورکر) ہے۔ جس میں پہلی بار کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر چھ جون کو ٹیسٹ کیا گیاجو کہ مثبت آیا۔یہ کیس سٹڈی خیبر میڈیکل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا ء الحق عامر خان ؛ شیراز فاضد؛ محمد نور، یاسر محمود زئی اور اختر شیریں نے مشترکہ طور پر مرتب اور شائع کروائی ہے
Comments
No comment yet.