فرانسیسی صدر ایمانول میکخواں سے متعلق اپنے بیان پرفرانس سے معافی نہیں مانگی شیریں مزاری
فرانس سے معافی میں کیوں مانگوں؟
شیریں مزاری کا بیان سامنے آگیا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر شیریں مزاریں کا کہنا ہے کہ مغرب آزادی اظہار رائے کے نام پر منافقت اور تکبر سے کام لے رہاہے جب کہ اپنے بیان پر فرانس سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی مانگوں گی۔
انٹرویو د یتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر ایمانول میکخواں سے متعلق اپنے بیان پرفرانس سے معافی نہیں مانگی اور نہ ہی میرا معافی مانگنے کاکوئی ارادہ ہے کیوں کہ معافی مانگنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
اپنی ٹویٹ کے حوالے سے مزاری نے کہا کہ میں نے ایک خبر پڑھیاور اس پر اپنا تجزیہ دیا اور جب وہ خبر واپس ہو گئی میں نے بھی اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی، اور میری اس ٹویٹ ڈیلیٹ کر نے پر فرانس دیگر جگہ کہا جا رہا ہے کہ میری معافی قبول کر لی ہے لیکن واضع طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ صر ف ٹویٹ ڈیلیٹ کی، معافی نہیں مانگوں گی۔
Comments
No comment yet.