فرانس میں پاکستانی نژاد امام مسجد لقمان کو 18ماہ قید اور ملک میں داخلے پر تا حیات پابندی کی سزا سنا دی
فرانس میں پاکستانی نژادامام مسجد پر تاحیات پابندی کیوں؟
پیرس: فرانس میں پاکستانی نژاد امام مسجد لقمان کو 18ماہ قید اور ملک میں داخلے پر تا حیات پابندی کی سزا سنا دی گئی۔
ؑعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پنتواس کی عدالت نے 33 سالہ امام مسجد کوسوشل میڈیا پر انتہاپسندانہ جزبات کو اکسانے کے الزام میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی ہے، سزا پوری کرنے کے بعد انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا اور وہ آئندہ فرانس میں داخلے پر تاحیات پابندی ہو گی۔
امام مسجد نے ٹک ٹاک وڈیو ز پر 9دسمبر کو کہا تھا کہ ؛ وفادار مسلمان پیغمبرﷺاسلام کے لیے خود کو قربان کرنے کے لیے تیار ہے؛ جبکہ 10دسمبر کی وڈیو میں؛ غیر مسلموں اور کافروں پر حملہ کرنے، اور انہیں جہنم بھیجنے کی بات کی تھی اور 25 دسمبر کو انہوں نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے میگزین چارلی ہیبڈوکے دفتر پر حملہ آور کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
Comments
No comment yet.