لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر 2حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں جاری
لاہور پنجاب حکومت کی ہدایت پر صوبائی دارالحکومت کو لاہور کو انتظامی اور مالی طور پر 2حصوں میں تقسیم کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیوبابر حیات تارڑکی سر براہی میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنرلاہور نے وزیر اعلٰی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہر کو انتظامی اور مالی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔پہلے لاہور کو 4حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویزتھی تاہم اسے کمشنر لاہور نے مسترد کر دیاجس کے بعد لاہورکو 2حصوں میں تقسیم کرنے پر افسران پر اتفاق رائے ہوا۔
Comments
No comment yet.