مرکزی صدرمیاں شاہد محمود ومرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد نازکا بیان
مرکزی صدرمیاں شاہد محمود ومرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد نازکا بیان
اسلام آباد (ڈیسک نیوز) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمیاں شاہد محمود ومرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد ناز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن صحافیوں کیلئے انمول تحفے سے کم نہیں۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن میں شمولیت کیلئے سخت سکروٹنی کے ذریعے ممبر شپ دی جاتی ہے۔ اور پھر ممبر شپ حاصل کرنے والے کے ڈیٹا پی جے اے کی ویب سائٹ پر درج کردیاجاتاہے۔ تاکہ صحافی پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم کو دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنا ڈیٹا ویب سائٹ کے ذریعے دیکھ سکتاہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مختاراحمد ناز نے کہا کہ پی جے اے کے بانی وسرپرست اعلیٰ میاں افتخار علی فہیم اور مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی تنظیم کی تعمیر وترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ اور صحافیوں کے مسائل کے لئے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انشاء اللہ ایسی صحافتی تنظیم کی بنیاد رکھ دی ہے جس سے صحافیوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل ہورہے ہیں۔
Comments
No comment yet.