معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں اور کہا کہ پ
پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارااور کرچی کرچی کر دیا،
فردوس عاشق اعوان کا مارشل آرٹ کا مظاہرہ،
ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں۔
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مارشل آرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں اور کہا کہ پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا اور کرچی کرچی کر دیا۔
معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ایک ہی مکے سے تمام ٹائلیں توڑ ڈالیں اور کہا کہ پی ڈی ایم کو ذہن میں رکھ کر مکا مارا اور اسے کرچی کرچی کر دیا، ٹائل توڑتے ہوئے اگر زخمی ہوئی تو مریم نواز خوش ہوگی، مریم نواز ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر گلی گلی خوار ہو رہی ہیں، حکومت تو کہیں نہیں جا رہی بلکہ یہ جیل جا رہی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے اپنی طب کی خدمات کو لیکر اپوزیشن کو ایک آفر دیتے ہوئے کہا کہ حیثیت سرجن(ن)لیگ کی سرجری کیلئے تیار ہیں، سیاسی آپریشن تھیٹرمیں پی ڈی ایم کی ٹوٹی ہوئی ہڈیوں اور بازوں پر پلسترچڑھائے جا رہے ہیں جس پر انکی آہ بکاباہر تک سنائی دے رہی ہے، مینار پاکستان پر سیاسی لاشوں کی سرجری نہیں بلکہ پوسٹ مارٹم ہو گا۔
Comments
No comment yet.