معروف صحافی ارشد وحید کی وفات پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا اظہار افسوس
اسلام آباد۔معروف صحافی و اینکر پرسن ارشد وحید چوہدری کی وفات پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی اور صوبائی قائدین نے اظہار افسوس کیا۔سرپرست اعلیٰ میاں افتخار علی فہیم‘ مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی‘مرکزی صدر میاں شاہد محمود اور مرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد ناز‘سینئر وائس چیئرمین میاں خالد محمود فراز‘ سینئر نائب صدر محمد جاوید سندھو اور سیکرٹری انفارمیشن پنجاب ملک ندیم‘ جوائنٹ سیکرٹری پنجاب حشمت خان و دیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کا شمار پاکستان کے سینئر ترین صحافیوں میں ہوتا تھا جس کا خلاء کو کبھی بھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ رب العزت مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
Comments
No comment yet.