نائجیریا میں منقعدہ آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (تنظیم تعاون اسلامی) وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی
او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی کامیابی،
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے خلاف قرارداد منظور
او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور اسلامو فوبیا سے متعلق پیش کی گئی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، قرار داد میں بھارت کے5 اگست 2019ء کے اقدامات کو مسترد کر دیا گیا اور کہا گیا کہ یہ عمل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی براہ راست توہین ہے۔
نائجیریا میں منقعدہ آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (تنظیم تعاون اسلامی) وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔مقبوضہ کشمیر اور اسلامو فوبیاکے حوالے سے پاکستان کی طرف سے پیش کردہ قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گیئں۔
دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ اقوامتحدہ کے فوجی مبصر گروپ کا کردار ایل او سی کے اطراف بڑھائے، بھارت جموں وکشمیر، سرکریک اور دریائی پانی سمیت تمام تنازعات عالمی قانون اور ماضی کے معاہدات کے مطابق طے کرے، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صورتحا ل کی نگرانی کرے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ قوام متحدہ اور عالمی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی جلد بحالی کے لئے کردار ادا کرے۔
Comments
No comment yet.