ناروال کے صحافیوں نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
ناروال کے صحافیوں نے سب کو پیچھے چھوڑدیا
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ناروال کے صحافیوں نے اپنے ضلع کے تمام صحافیوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور گزشتہ روز ایک پروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کروائی۔جس میں علاقہ کی سیاسی سماجی اور صحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ،پروقار تقریب میں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ناروال کے عہدیداران اور ممبران کو پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے کارڈ صدر ملک راؤف و دیگر مہمانوں نے تقسیم کئے۔
اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن ملک راؤف نے کہا کہ ناروال کے صحافیوں کے مسائل اب انشاء اللہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے حل ہونگے۔ ناروال کے صحافی جن دیرینہ مسائل اس سے پہلے کبھی بھی کسی بھی پلیٹ فارم پر حل ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے تھے۔ اس لئے ہم نے ایک ایسی صحافتی تنظیم جو اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے کا انتخاب کیا۔ اس پلیٹ فارم پر ہم لوگوں کے مسائل کو بھی اجاگرکریں گے۔ تاکہ مسائل بھی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے پلیٹ فارم سے حل ہوں۔ تقریب میں پر وقار ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Fine