نواز شریف کی طبیعت بگڑ گی ہسپتال داخل
اسلام آباد/ لندن۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اطلاع دی ہے کہ نواز شریف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے آج ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ مریم نوازنے ٹویٹ کیا ہے کہ نواز شریف آج کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، وہ گردے کی شدید تکلیف کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ اس لیئے میں نواز شریف کی نمائندگی کر رہی ہوں۔ مریم نوازنے اس حوالے سے لندن میں مقیم رپورٹرکی ایک ٹویٹ بھی ری ٹویٹ کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نوازشریف ویسٹ لندن ہسپتال گئے جہاں ان کا سٹی اسکین کیا گیا اور خون کے نمونے بھی لئے گئے ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں گردے میں درد ہے اور انکی طبیعت ناساز ہے، ان کے گردے میں پتھری کا علاج جاری ہے۔یاس رہے کہ آج اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
Comments
No comment yet.