واضح رہے کہ زکام کے وائرس یعنی ”فلو وائرس“ کی سطح پر ایک خاص قسم کاپروٹین ”ہیما گلو ٹٹینن“ (ایچ اے) پایا جاتا
زکام کی ’ہرفن مولا‘ ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش کامیاب: سائنسدانوں نے موسمی زکام سے بچانے کے لیے ”یونیورسل فلو ویکسین“ کی پہلے مرحلے کی طبی آزمائشوں (فیزون کلینیکل ٹرائلز)میں کامیابی حاصل کر لی ہے، جس کے بعد وہ اسے دوسرے مرحلے کی طبیّ آزمائشیں شروع کرنے کی تیاریوں میں مصروف رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زکام کے وائرس یعنی ”فلو وائرس“ کی سطح پر ایک خاص قسم کاپروٹین ”ہیما گلو ٹٹینن“ (ایچ اے) پایا جاتا ہے۔ کوئی بھی فلوویکسین ہمارے قدرتی دفاعی نظام کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ اسی پروٹین کی بنیاد پر فلو وائرس کو شناخت کرتا ہے اور اس کا خاتمہ بھی کرتا ہے۔ البتہ ”ایچ اے“ پروٹین کا بالائی حصہ، جسے موجودہ ویکسینز”شناختی مقام“ کے طور پر استعمال کرتی ہیں، بہت جلدی تبدیل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال موسمی زکام کا پھیلاؤ روکنے کیلے نئی ویکسین تیا ر کرنا پرتی ہے کیونکہ پچھلے سال والی ویکسین ناکارہ ہو چکی ہوتی ہے۔
Comments
No comment yet.