وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان ون ٹو ون
اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ اختیار کرنے پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کے مشن پر ریاض پہنچے ہیں وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر ریاض پہنچے جہاں ان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات ہوئی۔ ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر سینئر افسران شریک تھے۔ملاقات میں دونوں رہنماو?ں نے دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا جب کہ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارت کے پانچ اگست کے جابرانہ اقدام سے بھی آگاہ کیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بعدازاں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور جس میں ایران کے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسی سے متعلق: پاکستان کی ایران اور سعودی عرب کو اسلام آباد میں مذاکرات کی پیشکشملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اقدامات پر بات ہوئی ساتھ ہی وزیر اعظم نے کشمیر کے معاملے پر بھی بات چیت کی۔
Comments
No comment yet.