وزیراعظم عمران خان کا کشمیریوں کیلئے بڑا اعلان
وزیراعظم عمران خان کا کشمیریوں کیلئے بڑا اعلان
وزیراعظم کا کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے تیرا ستمبر کو جلسے کا اعلان
غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانا ہے، وزیراعظم
اسلام آباد: کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تیرا ستمبرکو جلسے کا اعلان کیا ہے۔
مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف اورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے تیراستمبر بروزجمعۃ المبارک کو مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
Comments
No comment yet.