ٹک ٹاک سٹار رحیم شاہ نے امریکہ کے صدر سے کس خواہش کا اظہار کر دیا
متنازع خبروں کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانی کی خواہش کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کے مطابق تنقید کی زد میں رہنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرپر ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حریم شاہ نے لکھا کہ میں پاکستان کی ٹک ٹاک اسٹار ہوں، کیا آپ میرے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟۔
جس کے بعد حریم شاہ کی اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تنقید اور مذاق اڑایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ متنازع ویڈیوز اور نامور شخصیات کیساتھ تصاویر کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتی ہیں۔
جبکہ کرکٹ اسٹارز سے متعلق بھی حریم شاہ کی کئی ٹوئٹس منظرعام پر بھی آچکی ہیں۔
Comments
No comment yet.