ٹیم میں سرجری پر مخالفت کی آوازیں بلند ہونے لگیں
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر سلیکٹر وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے۔اب دونوں سابق کرکٹرز آئندہ سلیکشن معاملات میں شامل نہیں ہوں گے۔ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔ٹیم میں سرجری پر مخالفت کی آوازیں بلند ہونے لگیںقومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر مینجر ذمہ داری نبھانے والے وہاب ریاض کو اس عہدہ سے بھی ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ کسی سینئر کرکٹر یا بیورو کریٹ کو اب قومی ٹیم کا نیا مینجر بنایا جاسکتا ہے۔ایک بورڈ آفیشل نے رزاق اور وہاب سے مزید سلیکشن کی ذمہ داریاں نہ لینے کی تصدیق کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں سلیکشن کمیٹی کی از سر نو تشکیل کے ساتھ ٹیم انتظامیہ میں بھی بعض اہم تبدیلیاں سامنے آسکتی ہیں ۔
Comments
No comment yet.