پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن جلد ملک کے دیگر شہروں میں پی جے اےکے دفاتر کےافتتاح کرے کی۔ترجمان پی جے اے
اسلام آباد(بیورو چیف)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے مطابق پی جے اے ملک کے دیگر شہروں میں جلد پی جے اے دفاتر کے افتتاح کرنے جا رہی ہے۔ ترجمان پی جے اے طاہر چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی جے اے ملک میں صحافیوں کے حقوق کے لئے دن رات کام کر رہی ہے۔ 95فیصد شہروں میں پی جے اے کے دفاتر قائم ہیں۔ چند روز قبل پی جے اے کی مرکزی قیادت نے بھکر آفس اور ٹانک آفس کا شاندار افتتاح کیا۔ بھکر آفس کے افتتاح کے بعد پروقار تقریب میں پی جے اے کی مرکزی قیادت کو نیشنل پیس کونسل کی طرف سے ایوارڈز سے نوازا گیا۔مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی کی منظوری کے بعد جلد ملک کے دیگر شہروں میں آفس قائم کئے جائیں گے اور مرکزی قیادت اپنے دست مبارک سے آفس کا افتتاح کریگی۔
Comments
No comment yet.