پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن شورکوٹ کے رہنما انتقال کرگئے
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن شورکوٹ کے رہنما انتقال کرگئے
شورکوٹ کینٹ سئینر صحافی اور پاکستان جنرل سیکریڑری و ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ عابد نعیم چوہدری حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان آبائی گاؤں شورکوٹ کینٹ میں تدفین کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن شورکوٹ کے چیئرمین ساجد اشرف گجر صدر اسلم پرویز قادری باھو پریس کلب شورکوٹ سمیت تمام عہدیدران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر مہر نوید سدھانہ چوہدری وحید اختر فنانس سیکرٹری اظہر عباس جنجوعہ ایگزیکٹو ممبرحاجی ناصر اور دیگر صحافیوں کے علاوہ وکلاء حضرات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی گء اس موقع پر ساجد اشرف گجر نے کہا کہ مرحوم نہایت خوش اخلاق اور عبادت گزار انسان تھے انہوں نے اپنی صحافتی پشہ وارانہ صلاحیتوں سے اپنا ایک الگ سے مقام پایا اور اپنی قلم کے زریعے ہر مظلوم کی داد رسی کی ہمارا ایک بازو تھا جو کہ آج جدا ہوگیا ہے غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں
Comments
No comment yet.