پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا جاری کردہ جرنلسٹ سیفٹی پلان پر حکومتی سطح پر عملدرآمد شروع
لاہور(پ ر)جرنلسٹ سیفٹی سکیورٹی پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل منظوری کیلئے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ممبران پر کمیشن ایس ڈی جی مقرر۔کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے ممبران اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران پر مشتمل فلیٹی ہوٹل میں اجلاس منعقد کیا اجلاس میں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پنجاب یونین آف جرنلسٹ صدر لاہور پریس کلب کی شرکت۔اجلاس میں جرنلسٹ کی سکیورٹی کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور پروٹیکشن آف جرنلسٹ کے نام سے بل کی منظوری کے لیے ممبران اور صحافتی تنظیموں نے اپنی اپنی رائے پیش کی پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے کہا کہ صحافت ایک مشکل ترین اور خطرات سے بھرپور شعبہ ہے خصوصا فیلڈ میں کام کرنے والے صحافیوں کو آئے روز ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے صدر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن شاہد محمود نے کہا کہ صحافی جب بھی کسی کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہیں اور ترجمان پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن محمد ندیم ملک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ہمارے صحافی بھائیوں کے پاس سوائے کیمروں اور قلم کے سوا کچھ نہیں ہوتا جس سے وہ اپنا تحفظ کر سکیں جس کی وجہ سے ہمارے صحافی بھائیوں پر آئے روز قاتلانہ حملے اور مختلف جھوٹے مقدمات بنا ایک معمول کی بات ہے اور یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہمارے زیادہ تر صحافی بھائی بمشکل اپنی زندگی کی گاڑی چلا رہے ہیں جبکہ جن مافیاز کے خلاف ہم آواز اٹھاتے ہیں وہ اثر و رسوخ کے مالک اور مالی طور پر مستحکم ہوتے ہیں اس سنگین صورتحال میں صرف حکومت ہی ہمیں تحفظ فراہم کرسکتی ہے اجلاس میں جن افراد نے شرکت کی ڈاکٹر شہزاد نسیم چیف آرگنائزر گوجرانوالہ پی جے اے محبوب حسن انصاری انفارمیشن سیکرٹری لاہور پی جے اے سیدشاھدحسین جوائنٹ سیکرٹری لاہور پی جے اے نعیم چوہدری میڈیا کوآرڈینیٹر لاہور ریجن پی جے اے عامر سہیل نائب صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ ارشد انصاری صدر لاہور پریس کلب و دیگر عہدیداران و ممبران کی بھرپور شرکت آخر میں فیڈرل چیرمین ٹاسک فورس ریاض فتیانہ اور صوبائی چیئرمین ٹاسک فورس محمد شفیع نے آنے والے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیاواضح رھے کہ اس سے قبل جرنلسٹ سیفٹی سیکیورٹی پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بل کے حوالے سے ایک دو روزہ سیمینار سندھ اسمبلی میں بھی منعقد ہوا تھا جس میں پی جے اے کی نمائندگی کراچی ڈویژن کے صدر پرویز اقبال جٹ نے کرتے ہوے صحافیوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز پرتفصیلی بریفنگ دی تھی
Comments
No comment yet.