پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل
قیدیوں سے ملاقات کیلئے میڈیا نمائندگان کیساتھ خصوصی تعاون کیاجائیگا‘جیل سپرنٹنڈنٹ علی اکبر
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی کررہے تھے دیگر عہدیداران میں میاں شاہد محمود صدر، مرکزی جنرل سیکریٹری مختار احمد ناز‘مرکزی سینئر نائب صدر میاں خالد فراز مرکزی نائب صدر جاوید سندھو جوائنٹ سیکرٹری پنجاب حشمت خان و دیگر ممبران شامل تھے ڈسٹرکٹ جیل سپرنٹنڈنٹ علی اکبر نے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا استقبال کیا۔پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔جیل پہنچنے پر پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا جیل سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر جیل کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا اور جیل میں ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔مرکزی چیئرمین نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی جیل اصلاحات کو سراہتے ہوے کہا کہ پنجاب کی کئی جیلوں کا وزٹ کیا ہے لیکن جو اقدامات ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد علی اکبر نے صرف تین ماہ کے قلیل عرصے میں مکمل کیے وہ قابل ستائش ہیں۔مرکزی صدر میاں شاہد نے جیل سپرنٹنڈنٹ علی اکبر کو پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن عام قیدیوں کی فلاح بہبود کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔‘بعد ازاں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر علی اکبر جیل سپرنٹنڈنٹ نے یقین دہانی کرائی کے قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے میڈیا نمائندگان کے ساتھ خصوصی تعاون کیاجائے گا۔ علی اکبر نے وفد کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں تصاویر بنوائیں
Comments
No comment yet.