پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کبھی بھی صحافتی مورال کو گرنے نہیں دیگی
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کبھی بھی صحافتی مورال کو گرنے نہیں دیگی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے گزشتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور نومنتخب صدر رانا سکندر اعظم کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور پی جے اے کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیاگیا۔ اس موقع پر پی جے اے کے وفد نے چیمبرآف کامر س کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا بڑا ستون ہے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے جو پورے ملک میں صحافیوں کے حقوق کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔ مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت صحافت کے مورال کو گرنے نہیں دینگے۔ مرکزی صدر میاں شاہد‘مرکزی جنرل سیکرٹری مختار احمد ناز‘مرکزی سینئر وائس چیئرمین خالد محمود فراز‘مرکزی سینئر نائب صدر محمد جاوید سندھو‘ جوائنٹ سیکرٹری پنجاب حشمت خان نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ نومنتخب صدر چیمبر آف کامرس رانا سکندر اعظم نے پی جے اے کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
No comment yet.