پشاور پی جے اے سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیاگیا۔
اسلام آباد(پ ر)پشاور پی جے اے سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیاگیا۔مرکزی قائدین کی تقریب میں شرکت۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں سرپرست اعلیٰ میاں افتخار علی فہیم‘مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی‘مرکزی صدر میاں شاہد محمود‘جوائنٹ سیکرٹری پنجاب حشمت خان‘ ایڈیشنل سیکرٹری مدثر شاہین اور ایگزیکٹو ممبر شیخ عمر نے شرکت کی۔مرکزی قائدین کا موٹروے انٹرچینج پر صدر پشاور شہزاد اقبال ودیگر عہدیداران نے پرتپاک استقبال کیا‘مرکزی قائدین کو پولیس سکیورٹی بھی فراہم کی گئی‘پولیس پروٹوکول کیساتھ مرکزی قائدین کو گاڑیوں کے قافلے میں تقریب میں لایاگیا۔تقریب میں ایم پی اے فضل الٰہی کے علاوہ سیاسی و سماجی اور صحافتی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی‘ صدر شہزاد اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور کے صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہم دن رات کام کرینگے۔پی جے اے سیکرٹریٹ پشاور کی افتتاحی تقریب میں مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی‘مرکزی صدر میاں شاہد محمود‘مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری مدثر شاہین‘ایم پی اے فضل الٰہی ودیگر خطاب کیا۔مرکزی قائدین خیبرپختونخوا کے عہدیداران کے ہمراہ آفس کاافتتاح کیا۔ پی جے اے سیکرٹریٹ پشاور کی افتتاحی تقریب میں خیبرپختونخوا کے صدور ودیگر عہدیداران نے شرکت کی‘ صدر کے پی کے باچاحسین خٹک‘جنرل سیکرٹری سہیل باچا‘ٹانک کے صدر کفائت اللہ پراچہ‘جنرل سیکرٹری یونس‘شانگلہ سے شریف پیرزادہ ودیگر نے شرکت کی۔
Comments
No comment yet.