پشاور کے صحافیوں کے مسائل پی جے اے ہنگامی بنیادوں پر حل کریگی
پشاور کے صحافیوں کے مسائل پی جے اے ہنگامی بنیادوں پر حل کریگی
اسلام آباد(پ ر) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) جو اس وقت ملک بھر میں صحافیوں کے بنیادی حقوق پر دن رات کام کررہی ہے۔ پی جے اے سیکرٹریٹ سے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے پشاور کے عہدیداران وممبران کو پی جے اے میں شمولیت پر مبارک باد دی۔ اور اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پشاور کے صحافیوں کے مسائل انشاء اللہ پی جے اے کے پلیٹ فارم سے حل ہونگے۔ اس موقع پر مرکزی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی صحافی چاہے وہ پی جے اے کا حصہ نہ بھی ہو اس کے بھی حقوق کی ذمہ داری اداکی جائے گی۔ پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے دفاتر پاکستان کے تمام شہروں میں موجود ہیں اگر کسی بھی صحافی کو یا ان کی فیملی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ وہاں کے صدر سے رابطہ کریں ہم انشاء اللہ ان کے مسئلے کو حکومتی نمائندوں اور اداروں کے تعاون سے جلد حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔
Comments
No comment yet.