پنجاب حکومت نے سکولوں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا پر فوری پابندی کیوں لگائی ،بڑی وجہ سامنےآ گی
لاہور۔پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں اضافہ‘سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتا نظر آ رہا ہے جس پر حکومت پنجاب نے فوری طور پر تمام سکولوں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا پر پابندی عائد کر دی ہے خلاف ورزی کرنے پر سکول سربراہان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکومت پنجاب نے متعلقہ سی ای او ایجوکیشن کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ حکومت کے اس فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہئے۔
Comments
No comment yet.