پی جے اے پشاور کے آفس کاشاندار افتتاح
پی جے اے پشاور کے آفس کاشاندار افتتاح
اسلام آباد (پ ر) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ڈسٹرکٹ پشاور کے آفس کا شاندار افتتاح جلد منعقد ہورہاہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی مرکزی اور خیبر پختونخوا کی قیادت کے علاوہ وزیراطلاعات کے پی کے اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران شرکت کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق صدر پی جے اے پشاور شہزاد اقبال نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ پی جے اے اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے جو صحافیوں کے مسائل کو حل کروارہی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم پی جے اے کے ساتھ منسلک ہیں۔ شہزاد اقبال نے مزید کہا کہ پی جے اے پشاور کے آفس کا افتتاح جلد کیاجارہاہے۔
Comments
No comment yet.