پی جے اے کراچی کے وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں شاندار استقبال
پی جے اے کراچی کے وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں شاندار استقبال
کراچی(بیوروچیف) پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کراچی ڈویژن کے عہدیداران وممبران کی ڈویژنل صدر پرویز اقبال جٹ کی قیادت میں منسٹر انفارمیشن مرتضی وہاب ریاض سے ملاقات۔ وفد کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر مرتضی وہاب نے کی شیڈول کے مطابق پی جے اے کے وفد کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ طے تھی۔ مگر اچانک وزیراعلیٰ سندھ مصروفیات کی بنا پر وفد سے ملاقات نہ کرسکے۔ تفصیلات کے مطابق پی جے اے کے عہدیداران وممبران نے گزشتہ روز مرتضی وہاب سے افیشلی طور پر ملاقات کی اور سندھ کے صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کیا۔ اور وفد نے مرتضی وہاب کو بتایا کہ کراچی کے صحافی اس وقت بے پناہ مشکلات کا شکار ہیں۔ ان کو فوری حل کیاجائے۔ اور ایک ایجنڈا مرتضی وہاب کو پیش کیا جس پر مرتضیٰ وہاب نے یقین دلایا کہ بہت جلدصحافیوں کے مسائل حل کیاجائیگا۔
Comments
No comment yet.