پی جے اے کی مرکزی قیادت کی صدرسندھ پرویز اقبال جٹ کو سندھ بھر کے دوروں کی ہدایات
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو مزید فعال کرنے اور تنظیم سازی کا عمل تیز کرنے کی ہدایات دیں
سندھ بھر کے تمام پریس کلبز کی کابینہ سے بھی ملاقات کی جائیں تاکہ صحافیوں کے بنیادی مسائل تیزی سے حل ہوسکیں
پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی قائدین نے سندھ کے صدر پرویز اقبال جٹ اور جنرل سیکرٹری سید ذوالفقار علی شاہ کو سندھ بھر کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کردیں تاکہ سندھ بھرمیں پی جے اے کو مزید فعال کیاسکے اور صحافیوں کے مسائل پی جے اے کے پلیٹ فارم سے تیزی سے حل ہوسکیں۔مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی نے ٹیلی فون کے ذریعے صدر پرویز اقبال جٹ سے گفتگو کی اور مزید کہا کہ سندھ بھر کے تمام پریس کلبز کی کابینہ سے بھی ملاقات جاری رکھیں تاکہ صحافیوں کے بنیادی مسائل تیزی سے حل ہوسکیں
Comments
No comment yet.