چونیاں:درندہ نما انسان گرفتار‘ سرعام پھانسی!!!
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کرکے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی ایم ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے چونیاں میں بچوں سے زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا ڈی این اے بچوں کے ڈی این اے سے میچ کرگیا۔وزیر اعلیٰ کے مطابق گرفتار ملزم کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے انہیں بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک بچے کی لاش اور تین بچوں کی ہڈیوں سے ڈی این اے سیمپل لے کرپندرہ سو مشکوک افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے گئے جب کہسولہ سومشکوک افراد کی جیوفینسنگ کی گئی، جس کے بعد ایک سیمپل ملزم سے میچ کرگیا جس بنا پر اسے گرفتار کیا گیا اور اب دو سو فیصد تصدیق ہو چکی ہے کہ زیادتی کے بعد چار بچوں کو قتل کرنے کے واقعہ میں ایک ہی ملزم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ملزم کا نام صہیب شہزاد ولد محمد اسلم ہے اور اس کی عمر تقریباً ستائیس سال ہے، ملزم چونیاں کے علاقے راناٹاؤن کا رہائشی ہے، اور اس نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اہل علاقہ اور عوام نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دندہ نما انسان کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ یہ عبرت کا نشان بن سکے اور اس جرم بارے موثر قانون سازی کی جائے۔
Comments
No comment yet.