چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے مات دیدی
فیصل آباد ( سپورٹس رپورٹر)محمد رضوان کی قیادت میں مارخورز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 231 بنا کر آوٹ ہوگئی۔افتخار احمد نے 60، سلمان علی آغا نے 51، عبدالصمد 37، محمد رضوان 33 اور فخر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔فیصل آباد: بابراعظم اور محمد رضوان کے مداحوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجوداسٹالینز کی طرف سے جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد علی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسٹالینز 24ویں اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بابر اعظم 45 اور شان مسعود 19 رنز کے ساتھ نمیاں بیٹر رہے۔مارخور کے زاہد محمود نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ سلمان آغا 3 اور نسیم شاہ نے 2 وکٹ حاصل کیں۔
Comments
No comment yet.