چین کے اسپیشل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جا سکتا ہے
ایسا کونسا دنیا کا دوسرا ملک ھے جو چاند پہ جھنڈا
گاڑنے میں کامیاب ہو گیا چین چاند پرجھنڈا لگانے والادنیا کا دوسرا ملک بن گیاجب کہ اس سے قبل امریکا نے تقریباََ50سے زائد برس قبل چاند پر پرچم لگایا تھا اور وہ ایسا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک تھا۔
چین کے اسپیشل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری تصویر میں چینی پرچم کو چاند کی سطح پر ساکن کھڑا دیکھا جا سکتا ہے کیوں کہ وہاں ہوا موجود نہیں اس لیے پرچم لہرا نہیں سکتا۔ یہ تصویر چین کے غیر انسانی چاند مشن چینج 5 خلائی جہاز سے لی گئی ہے جسے چاند کی سطح سے چٹانوں کے نمونے لانے کیلیے بھیجا گیا تھا۔
جمعرات کے روز خلائی جہاز نے زمین پر واپسی سے قبل یہ تصویر لی۔ اس سے قبل دو بار چاند پر جانے والے چینی مشنز میں چینی جھندا موجود تھاتاہم وہ چاند کی سطح پر نصب نہیں کیا جا سکا تھا۔ تاہم اب چین نے کامیابی کے ساتھ یہ کارنامہ انجام دے دیا ہے۔
Comments
No comment yet.