کرایوں میں 30فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔
عوام کیلئے خوشخبری!
ُُُُُپی آئی اے کا کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان: پاکستان ایئرلائن نے موسم سرما کی چھٹیوں کیلئے خصوصی رعائتی کرائے متعارف کرا دیئے۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کرایوں میں 30فیصد رعایت تمام اندرون ملک پروازوں پر دی گئی ہے۔ اندرون ملک یک طرفہ کرایہ 12,275سے کم ہو کر 8,500 ہو گیا ہے، جبکہ اندرون ملک دو طرفہ کرایہ 24,600 سے کم ہو کر 17,000روپے کر دیا گیا۔ رعائتی کرایوں پر عمل درآمد بدھ کی رات 12بجے سے کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کرایوں میں کمی کا مقصدموسم سرما کی چھٹیوں میں سفر کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے، اسکولوں میں چھٹیوں کے دوران سفر کرنا اور گھر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے، پی آئی اے کی جانب سے خصوصی کمی تمام ایسے لوگوں کیلئے تحفہ ہے۔
Comments
No comment yet.