ہتک عزت بل پاس کیوں کیا گیا ؟
لاہور (بیورورپورٹ)قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان کے دستخط کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا ۔ہتک عزت بل 2024 کیا ہے؟ہتک عزت بل 2024 بل کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ہوگا، پھیلائی جانے والی جھوٹی،غیرحقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس دائر ہو سکے گا۔یوٹیوب اور سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں پربھی بل کا اطلاق ہوگا۔ ذاتی زندگی،عوامی مقام کو نقصان پہنچانے کیلئے پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی کارروائی ہو گی۔ہتک عزت کے کیسز کیلئے ٹربیونل قائم ہوں گے جو کہ 6 ماہ میں فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ہتک عزت بل کے تحت 30 لاکھ روپے کا ہرجانہ ہو گا، آئینی عہدوں پر موجود شخصیات کے خلاف الزام پر ہائی کورٹ بینچ کیس سن سکیں گے۔پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے اس بل کو مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا اور اس بل کی منظوری کے خلا ف پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ کیا ۔
Comments
No comment yet.