: اب سماعت سے محروم افراد کیلئے ایک نئی اختراع بنائی گئی
ایسا جدید سافٹ ویئر تیار،جو گفتگو کو
اشاروں کی زبان میں تبدیل کرے گا۔
: اب سماعت سے محروم افراد کیلئے ایک نئی اختراع بنائی گئی ہے جو بولے جانے والے الفاظ کو ایک وڈیو ماڈل یا ڈیجیٹل اوتار سے ظاہر کر دیتی ہے۔ اس طرح بہت موٗثر انداز میں سماعت اور بصارت سے محروم ان افراد تک اپنی بات پہنچائی جا سکتی ہے۔
برطانیہ میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) یا اے آئی سے وابستہ کمپنی نے یہ سافٹ وئیر بنایا ہے جو نیورل نیٹ ورک کی طرز پہ کام کرتا ہے اور ڈیجیٹل کردار تخلیق کرتا ہے۔ جیسے ہی کوئی گفتگو کرتا ہے یہ سائن لینگویج (اشاروں کی زبان)ادا کرنے والے ڈیجیٹل اوتار سے ویڈیو کی صورت میں ادا ہوتی ہے۔
اس طرح عین حقیقی تصاویر والی ویڈیو ظاہر ہوتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ جیسے کوئی ماہر اپنے اشارے سے کچھ سمجھا رہا ہے۔ یہ عمل ہاتھوں ہاتھ حقیقی وقت میں ہوتا ہے۔ ایک وقت میں اسے بہت سے افراد ویڈیو کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔
اس سے قبل بھی گوگل نے ویڈیو کال کے دوران سائن لینگویج ظاہر کرنے والی ایک ایپ بنائی ہے لیکن اس میں بعض خامیاں تھیں تاہم سائن ایج کا نیا الگو رتھم اس سے بہت بہتر ہے۔
Comments
No comment yet.